دبئی: دنیا کے دوسرے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج بائیبٹ (Bybit) کو تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری کا سامنا، ہیکرز نے 1.5 بلین ڈالر چرالیے۔
تفصیلات کے مطابق، ہیکرز نے بائیبٹ کے کولڈ والیٹ تک رسائی حاصل کرکے بھاری رقم نامعلوم پتے پر منتقل کر دی۔ دبئی کی ورچوئل اسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی (VARA) نے واضح کیا کہ بائیبٹ کو دبئی میں باضابطہ ریگولیٹری لائسنس حاصل نہیں ہے۔
کرپٹو ماہرین کے مطابق، حیران کن بات یہ ہے کہ کولڈ اسٹوریج والیٹ، جو انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہوتا، بھی ہیکرز کے نشانے پر آ گیا۔ بائیبٹ کے سی ای او
بین زوہو نے تصدیق کی کہ نقصان ایتھریم کے تقریباً 70 فیصد ذخائر پر مشتمل ہے، تاہم صارفین کی واپسی کی تمام درخواستیں پوری کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
بائیبٹ نے اس ہیکنگ حملے کی تحقیقات میں مدد فراہم کرنے والے کے لیے 140 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان بھی کر دیا ہے۔