راولپنڈی: چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 237 رنز کا ہدف دے دیا۔
بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 236 رنز بنائے۔ نجم الحسن شانتو 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ ذاکر علی نے 45 اور رشاد حسین نے 26 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ میچ پاکستان کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اگر بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہوتا ہے تو پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات برقرار رہیں گے، بصورتِ دیگر قومی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو جائے گی۔