کراچی:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدوں پر اپریل میں دستخط کیے جائیں گے،
وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ باکو کے طرز پر اسلام آباد کو بھی خوبصورت بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ منصوبے دونوں عوام کے فائدے میں ہوں گے اور طے شدہ معاہدے دونوں ممالک کی معاشی اور تجارتی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو آذربائیجان میں خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔