ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی فلموں سے حاصل ہونے والی کمائی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے بتایا کہ وہ فلموں کے لیے کوئی فیس نہیں لیتے بلکہ منافع میں حصہ دار بنتے ہیں تاکہ فلم کو نقصان نہ ہو اور سنیما کو فائدہ پہنچے۔
انہوں نے کہا، "میں فلم کے بجٹ میں اپنی فیس شامل نہیں کرتا، اور یہ طریقہ میرے لیے واقعی کارآمد ثابت ہوا ہے۔ میری فلمیں 10 سے 20 کروڑ بھارتی روپے میں بنتی ہیں، اور مجھے یقین ہوتا ہے کہ وہ کم از کم اتنی کمائی ضرور کریں گی۔"
عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان کی فلم باکس آفس پر ناکام ہو جائے تو انہیں کوئی پیسہ نہیں ملتا، اس لیے وہ ہمیشہ فلم کے معیار اور کامیابی پر بھرپور توجہ دیتے ہیں۔