"شادی کرو، ورنہ نوکری سے فارغ"، چینی کمپنی کی ملازمین کو دھمکی

شیڈونگ:چین کے شہر شیڈونگ میں قائم شونٹیان کیمیکل گروپ کمپنی نے اپنے 1200 ملازمین کو ایک متنازع نوٹس جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ اس سال ستمبر کے آخر تک شادی نہیں کرتے تو انہیں کمپنی سے نکال دیا جائے گا۔

 نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 28 سے 58 سال کی عمر کے سنگل ملازمین، بشمول طلاق یافتہ افراد، کو جون کے آخر تک شادی کرنی ہوگی۔

کمپنی نے مزید کہا ہے کہ اگر ملازمین اس تاریخ تک شادی نہ کریں تو ان کا "تجزیہ" کیا جائے گا اور اگر وہ ستمبر تک غیر شادی شدہ رہتے ہیں تو انہیں نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔

اس نوٹس کے بعد ملازمین اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے، کیونکہ یہ اقدام ذاتی آزادی اور حقوق کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں