ملک میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے ہو گئی

04:48 PM, 24 Feb, 2025

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے، اور آج سونے کی فی تولہ قیمت 1,500 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,286 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 65 ہزار 346 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں سونا 12 ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس 2,948 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق، سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتیں، روپے کی قدر میں کمی اور دیگر معاشی عوامل شامل ہیں۔
 

مزیدخبریں