راولپنڈی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ بنگال ٹائیگرز کی قیادت نجم الحسن شنٹو کر رہے ہیں، جبکہ بلیک کیپس کی کمان مچل سینٹنر کے ہاتھوں میں ہے۔
دونوں ٹیمیں اپنے اپنے گروپ کے دوسرے میچ میں مدمقابل ہیں۔ نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی، جب کہ بنگلا دیش کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے تاکہ وہ سیمی فائنل کی طرف قدم بڑھا سکیں۔