کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ، معیشت مضبوطی کی جانب چل پڑی ہے،محمد اورنگزیب

کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ، معیشت مضبوطی کی جانب چل پڑی ہے،محمد اورنگزیب

کراچی : وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پائیدار ترقی کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان بینکنگ سمٹ 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بینکنگ سیکٹر کا قومی معیشت میں اہم کردار ہے اور اس کا ٹیکس ادائیگی میں تیل و گیس کے شعبے کو پیچھے چھوڑنا ایک نمایاں کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بینکنگ سیکٹر نے حکومت کو 30 ارب روپے جمع کر کے دیے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ بینکنگ سیکٹر ملک میں دستاویزی معیشت کے فارمولے پر کام کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پائیدار معاشی استحکام کے لیے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے، جس کے تحت صوبائی اسمبلیوں سے زرعی ٹیکسوں سے متعلق بلوں کی منظوری اہم پیشرفت ہے۔

آئندہ بجٹ کی تیاری کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ مشاورتی عمل جاری ہے اور حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے رائٹ سائزنگ پالیسی پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے برآمدات کا فروغ ضروری ہے اور ہر سیکٹر کو ملکی برآمدات میں حصہ ڈالنا ہوگا۔ سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے اور وہ تاجروں کو ہر فورم پر سہولت فراہم کرے گی۔

مصنف کے بارے میں