چیمپئنز ٹرافی 2025: پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کی امیدیں اگر مگر سے جڑ گئیں

10:39 AM, 24 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور : چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل تک پاکستان کی رسائی بظاہر مشکل ہو گئی ہے، تاہم اس کا امکان ابھی بھی باقی ہے۔ پاکستان کو ایونٹ کے اپنے ابتدائی دو میچز میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس کے باوجود پاکستان تکنیکی طور پر ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوا۔

پاکستان کی سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے نیوزی لینڈ کا دونوں میچز بھاری مارجن سے ہارنا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کو 27 فروری کو راولپنڈی میں بنگلادیش کے خلاف اپنا میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔ اگر نیوزی لینڈ نے 24 فروری کو بنگلادیش کے ساتھ میچ جیت لیا یا میچ واش آؤٹ ہو گیا تو پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر ختم ہو جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ 2 مارچ کو شیڈول ہے، اور اس سے پہلے 27 فروری کو پاکستان کا بنگلادیش کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔ پاکستان کے لیے سیمی فائنل کی امیدیں جیتنے والے دونوں میچز پر منحصر ہوں گی۔

مزیدخبریں