دبئی : بھارت کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے ایک بار پھر سپورٹس مین سپرٹ کا شاندار مظاہرہ کیا، جس سے وہ کرکٹ کے میدان میں اپنے اخلاقی اقدار کی وجہ سے سب کے دلوں میں مزید جگہ بنا گئے۔
دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران، جب نسیم شاہ بیٹنگ کے لیے آئے، تو ایک موقع پر ان کے جوتے کے تسمے کھل گئے۔ اس موقع پر ویرات کوہلی نے فوراً نسیم شاہ کی مدد کے لیے قدم بڑھایا اور ان کے جوتے کے تسمے باندھ دیے۔
یہ خوبصورت لمحہ کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیا، اور جیسے ہی تصویر منظر عام پر آئی، ویرات کوہلی کے اس حسن سلوک کی تعریفیں شروع ہو گئیں۔ اس عمل نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ کرکٹ محض ایک کھیل نہیں بلکہ کھلاڑیوں کے درمیان احترام اور دوستی کا پیغام بھی ہے۔