جے یو آئی کا شارع فیصل کراچی پر جاری دھرنا ختم

10:05 PM, 24 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی (جانب منزل نیوز)کراچی میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے شارع فیصل پر کئی گھنٹے سے جاری دھرنا ختم ہو گیا۔

 جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے کراچی میں شارع فیصل پر دن بھر جاری رہنے والے دھرنا نماز مغرب کے بعد ختم کردیا گیا۔جے یو آئی کے مقامی رہنما نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے کچھ کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کیا اور جب تک ان کو نہیں چھوڑا جائے گا دھرنا جاری رہے گا۔

بعدازاں انتظامیہ کی جانب سے کچھ یقین دہانیوں کے بعد یہ دھرنا پرامن طریقے سے ختم کردیا گیا جس کے بعد شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر ٹریفک کو دونوں جانب بحال کردیا گیا۔جے یو آئی کا کہنا ہے کہ یہ دھرنا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دیا گیا تھا اور یہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

مزیدخبریں