ایرانی فورسز نے پاکستانی سرزمین پر کوئی کارروائی نہیں کی،سوشل اور غیر ملکی میڈیا جھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہے:ذرائع

ایرانی فورسز نے پاکستانی سرزمین پر کوئی کارروائی نہیں کی،سوشل اور غیر ملکی میڈیا جھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہے:ذرائع

اسلام آباد : چند غیر ملکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر  گمراہ کن پروپیگنڈا جاری ہے۔  سوشل میڈیا اور چند غیر ملکی ذرائع ابلاغ جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں کہ ایرانی فورسز نے پاکستانی سرزمین پر جیش العدل کا کوئی کمانڈر مارا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سر زمین پر ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ اصل میں اسمگلر گروپس کی کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک واقعہ کو فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کر کے جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن مرگ برگ سر مچار کی حفت مٹانے کے لئے طرح طرح کے جھوٹے بیانیے گھڑے جا رہے ہیں۔  متوقع طور پر  ہندوستانی میڈیا اِس خبر کو بڑھ چڑھ کر پھیلا رہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں