دھاندلی کے نام پر کیے جانے والے ڈراموں سے بلیک میل نہیں ہوں گے: بلاول بھٹو

06:39 PM, 24 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہے کہ کچھ جماعتوں کی طرف سے کیے گئے ڈراموں سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔ تشدد کی سیاست کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔ 


کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی اور صوبے بھر میں دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے ۔احتجاج کے نام پر بلیک میلنگ نہیں مانیں گے  ۔ انتخابی مہم کے دوران ہمارے دو کارکن قتل کئے گئے ۔ قانونی طور پر اپنے شہدا کے لواحقین کو انصاف دلائیں گے اور قاتلوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔ فرقہ واریت اور تشدد برداشت نہیں۔ دھاندلی کا ڈرامہ کرنے والوں نے 2002ء سے اب تک کوئی انتخاب نہیں جیتا۔ الزامات لگانے ہیں تو ثبوت لے کر آئیں۔ کیا میری لاڑکانہ کی سیٹ پر دھاندلی ہوئی ہے؟

مزیدخبریں