کراچی : سندھ میں اپوزیشن اتحاد نے 27 فروری کو یوم سیاہ کا اعلان کردیا ہے جبکہ کراچی پریس کلب کے باہر اپوزیشن جماعتوں نے دھرنا ختم کر دیا ہے۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور جی ڈی اے کے رہنما صفدر عباسی نے کہا ہےکہ کارکنان پرامن طور پر منتشر ہوجائیں ۔27 فروری کو بھرپور احتجاج کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مبینہ دھاندلی کے خلاف اپوزیشن اتحاد نے سندھ اسمبلی کے باہر اور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔پولیس کی طرف سے مظاہرین پر تشدد بھی کیا گیا۔