پنجاب اسمبلی کے احاطے سے کسی کو گرفتار نہیں کرنے دوں گا: سبطین خان

04:48 PM, 24 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ  لاہور:پنجاب اسمبلی کے احاطے سے اگر کسی کو گرفتار کیا گیا تو یہ نہیں ہونے دوں گا۔ مال روڈ اور چئیرنگ کراس پنجاب اسمبلی کی اتھارٹی ہے۔

پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں سبطین خان نے کہا کہ کسی نے اب تک پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں کی۔ میاں اسلم اقبال نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پر وہ آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار سنی اتحاد کونسل میں آئے انہیں لیول پلینگ فیلڈ نہیں ملا۔ مخصوص سیٹوں کے نوٹیفکیشن تک سپیکر کا انتخاب نہیں روکا جا سکتا۔ 

انہوں نے کہا کہ میاں اسلم اقبال  کا ایم پی اے بننے کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے ،پشاور ہائیکورٹ سے انہوں نے حفاظتی ضمانت بھی حاصل کر لی ہے ،پتہ نہیں وہ ابھی تک کیوں نہیں آئےجب وہ آئینگے تو ووٹ ڈال لیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے الیکشن کو مزید آگے نہیں لے کر جاسکتا آج الیکشن ہوگا۔ میاں اسلم اقبال ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے ،مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔ 27 سیٹوں کا فیصلہ ابھی ہونا ہے۔

مزیدخبریں