بیرسٹر گوہر کو نااہل کہنے پر پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس 

03:38 PM, 24 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے بیرسٹر گوہر کو نااہل کہنے پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ 

پارٹی کی جانب سے شیر افضل مروت کو 2 دن میں معافی نامہ جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے بیان کی وجہ سے تناؤ کی صورتحال پیدا ہوئی۔ 

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ تسلی بخش جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی پالیسی کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں