پیپلز پارٹی نے ڈھائی ڈھائی سال حکومت کا فارمولا دیا تھا، عمران خان نے مسترد کردیا: شیر افضل مروت

پیپلز پارٹی نے ڈھائی ڈھائی سال حکومت کا فارمولا دیا تھا، عمران خان نے مسترد کردیا: شیر افضل مروت

اسلام آباد : تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی آفر کی جو کہ عمران خان نے ٹھکرا دی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے  شیر افضل مروت پیپلزپارٹی کی جانب سے ہمیں پیکج آفر کیا گیا تھا اور شراکت اقتدار کی پیشکش کرتے ہوئے ڈھائی، ڈھائی سال حکومت کرنے کا فارمولہ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کی گئی پیشکش کا معاملہ عمران خان کے نوٹس میں لائے اور انہیں اس پیشکش سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اصولی موقف ہے کہ جب ایک طرف کراچی کی ہماری سیٹیں چھین لی گئی ہیں تو دوسری طرف ان کے ساتھ اتحاد کیسے کرلیں؟ تو یہ ممکن نہیں۔
 

مصنف کے بارے میں