لاہور:صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے لاہور کی صوبائی نشست پی پی 149 چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
علیم خان عام انتخابات میں لاہور کی قومی اسملی کی ایک اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست سے کامیاب ہوئے تھے۔
انہوں نے لاہور کی صوبائی نشست چھوڑ کر این اے 117 سے قومی اسمبلی کی نشست اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عبدالعلیم خان نے اس حوالے سےالیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔