لاہور: امیر بالاج ٹیپو قتل کے معاملہ میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ حملہ آور سے ملنے والا موبائل اور سم ایک روز قبل خریدی گئی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور سے ملنے والا موبائل اور سم ایک روز قبل خریدی گئی تھی۔ برآمد ہونے والی سم بدین کی خاتون کے نام پر ہے،حملہ آور نے اس سم سے صرف ایک ہی کال کی۔
پولیس نے حملہ آور کی بیوی سے بھی ایک سم برآمد کی ہے جو حملہ آور کی تھی،حملہ آور اس سم سے مسلسل جرائم پیشہ لوگوں سے رابطے میں رہتا تھا۔
پولیس نے تمام کا ریکارڈ اکٹھا کرکے ان سے بھی پوچھ گچھ شروع کردی، تاہم ابھی تک ان جرائم پیشہ افراد کو حراست میں نہیں لیا گیا۔