صدر پاکستان کے انتخابات کا شیڈول تیار

صدر پاکستان کے انتخابات کا شیڈول تیار

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخابات کے حوالے سے شیڈول تیار کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق مارچ میں نئے صدر کا انتخاب متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق صدارتی انتخابات کے لیے شیڈول آج جاری ہونے کا امکان ہے۔ صدر پاکستان کے لیے ہونے والے انتخابات 9 مارچ کو متوقع ہے۔

آئین کے آرٹیکل 41 کے تحت چیف الیکشن کمشنر صدر کے عہدے کے لیے انتخاب کا انعقاد اور انتظام کرے گا اور پارلیمان سمیت ملک کی چار صوبائی اسمبلیاں نیا صدر چنیں گی۔