مسلم لیگ ن کا  بڑا یو ٹرن، مفت بجلی دینے کا فیصلہ آئی ایم ایف سے مشروط

01:17 PM, 24 Feb, 2024


لاہور: ملک میں عام انتخابات کے بعد مرکز او پنجاب میں جلد حکومت بنا نے میں کامیا ب ہونے والی سیاسی جماعت  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران مفت بجلی کے اعلانات کو آئی ایم ایف سے مشروط کر دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے کہ مریم پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے جا رہی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی کیا شرائط ہوتی ہیں اس کے بعد مفت بجلی دینے کا فیصلہ کریں گے۔

عظمیٰ بخاری کا مزید ن کہنا تھا کہ مریم نواز وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد ہیلتھ کارڈ سے متعلق بتائیں گی۔

خیا ل رہے کہ الیکشن سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا کہ حکومت بننے کے بعد ان کی کوشش ہو گی کہ صارفین کو 200 یونٹس استعمال کرنے پر بجلی مفت فراہم کی جائے۔ 

مزیدخبریں