اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں سےکامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

12:47 PM, 24 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے مسلم لیگ ن کے تینوں امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مسلم لیگ ن کےاین اے 46 کے امیدوار انجم عقیل،این اے 47 سے طارق فضل چوہدری اور این اے 48 سے راجہ خرم نواز نے  کامیابی حاصل کی تھی۔

تاہم اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصافن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ای سی پی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیاتھالیکن عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے معاملہ واپس کمیشن کو بھیج دیا تھا۔

یاد رہے کہ  عدالت نے کہا تھا کہ زیرِ التوا مقدمات پر ای سی پی کے فیصلے تک مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل رہیں گے۔

مزیدخبریں