پشاور: تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی پارٹی کارکن سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گفتگو کے دوران کارکن نے کہا کہ مولانا صاحب خفا ہیں آج کل۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پاگل ہوگیا ہے، پاگل خانے ڈالیں گے۔
مولانا کو پاگل خانے میں ڈالیں گے- علی امین گنڈاپور
— Shama Junejo (@ShamaJunejo) February 24, 2024
pic.twitter.com/4zOaf76wfI
خیال رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ سطح وفد نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔
پی ٹی آئی کے وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر ، علی محمد خان ، بیرسٹر سیف، جنید اکبر شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔
پی ٹی آئی کے اسد قیصر اور علی محمد خان نے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر انکی امامت میں نماز مغرب بھی ادا کی۔