خیبر پختونخوا  اسمبلی کا اجلاس28فروری کو متوقع

09:46 AM, 24 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: عام انتخابات 2024 کے بعد خیبر پختونخوا  اسمبلی کا اجلاس28فروری کو متوقع ہے جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

گورنر ہاؤس کو سمری موصول ہو گئی۔سمری رات آٹھ بجے کے بعد گورنر سیکرٹریٹ کو موصول ہوئی تاہم اس وقت تک گورنر ہاؤس کا اسٹاف جا چکا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اس وقت اسلام آباد میں موجود تھے، آج پشاور پہنچ کر کسی بھی وقت سمری پر دستخط کر دیں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے 5 مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

جے یو آئی ف اور مسلم لیگ ن کو 2-2 اور پیپلز پارٹی کو ایک نشست مل گئی۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق نومنتخب خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس میں تاخیر کی وجہ مخصوصی نشستوں کے اعلان میں تاخیر بتائی جارہی تھی۔ 

مزیدخبریں