اسلام آباد (سردار شیراز خان) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ گوانتاناموبے حراستی مرکز سے دو پاکستانی شہریوں کو رہا کیا گیا ہے اور ان کی وطن واپسی ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ محمد احمد ربانی اور عبدالرحیم غلام ربانی کو 24 فروری 2023 کو رہا کر کے پاکستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ نے دونوں شہریوں کی وطن واپسی کو آسان بنانے کیلئے وسیع بین ایجنسی کے عمل کو مربوط کیا اور ہمیں خوشی ہے کہ یہ پاکستانی شہری آخر کار اپنے خاندانوں سے مل گئے ہیں۔
گوانتانا موبے جیل سے دو پاکستانی شہری رہا
11:57 PM, 24 Feb, 2023