اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر صوبوں میں کوآرڈی نیشن مزید بہتر کرنے اور دہشت گردی کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ نیکٹا اور سی ٹی ڈی کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے گا اور دہشت گردوں کی کمر توڑی جائے گی جبکہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنایا جائے گا۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردوں کیخلاف سخت کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق
10:29 PM, 24 Feb, 2023