"اپنے الو" سیدھے کرو سے شہرت حاصل کرنے والے واسو خان انتقال کرگئے 

02:50 PM, 24 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

نصیر آباد: شہزاد رائے کے ساتھ پرفارم کرنے والے معروف بلوچی لوک گلوکار واسو خان انتقال کرگئے ہیں۔ 

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ واسو خان سانس کی بیماری میں مبتلا تھے گزشتہ شب سکھر کے نجی اسپتال میں دم توڑ گئے۔ واسو خان کی نماز جنازہ اور تدفین گوٹھ رستم گاجانی میں ہوگی۔

واضح رہے کہ واسو خان نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کو گلوکاری کے ذریعے اپنے منفرد انداز میں بیان کرکے شہرت حاصل کی تھی۔ 

گلوکار شہزاد رائے نے 2011 میں یوٹیوب پر بلوچستان کے ایک گاؤں سے واسوخان کو ڈھونڈا تھا جس کے بعد گلوکار شہزاد رائے نے واسو کے ساتھ مل کر ان کے منفرد انداز میں ایک مشہور گانا ’اپنے الو‘ پیش کیا تھا۔

مزیدخبریں