اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ آج ہمارے دروازے پر آئین پاکستان نے دستک دی ہے اسی لیے سو موٹو نوٹس لیا ہے۔
پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے کے تنازع پر چیف جسٹس کی سربراہی میں 9 رکنی بنچ نے سماعت شروع کی تو حکومت کی طرف سے فاروق ایچ نائیک نے پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور جے یو آئی کا مشترکہ نوٹ پڑھ کر سنا اور جن ججز (جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی) کے کہنے پر سو موٹو لیا گیا ہے انہیں بینچ سے علیحدہ کرنے کی استدعا کی۔
چیف جسٹس نے فاروق ایچ نائیک کے مشترکہ نوٹ کے بعد کہا کہ ججز کا معاملہ پیر کو دیکھیں گے۔ از خود نوٹس لینا میرا اختیار ہے۔ 16 فروری کو فیصلہ ہوا نوٹس 22 فروری کو لیا گیا۔
انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ آج آئین پاکستان نے ہمارے دروازے پر دستک جس پر ہم نے سوموٹو نوٹس لیا۔