گوجرانوالہ : گوجرانوالہ کی عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرکے 7 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج مقدمے میں جاری کیے گئے ہیں۔ مقدمہ ق لیگ کے مقامی رہنما نے درج کرایا تھا۔
ق لیگ کے رہنما کا موقف تھا کہ رانا ثناء اللہ نے چیف سیکرٹری اور ان کے اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں میں نے رانا ثناء اللہ کو دھمکیاں دیتے خود سنا۔
گجرات پولیس نے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کرائی تھی لیکن انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے پولیس رپورٹ مسترد کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کے وارنٹ جاری کردیے۔