واشنگٹن (جانب منزل نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے دہشت گردی کے خلاف امریکا اور پاکستان کے مفادات مشترک ہیں۔ اور طالبان یہ یقینی بنائیں کہ داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر عسکریت پسند تنظیمیں خطے کا امن خراب نہ کریں۔
میڈیا بریفینگ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے اقتصادی تعلقات بھی مضبوط ہیں۔ ہم پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانا چاہتے ہیں ۔ پاکستان امریکا سرمایہ کاری کے لیے وزارتی اجلاس جاری ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ دو دہائیوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں امریکا سرفہرست ہے۔ پاکستان کے ساتھ توانائی،زرعی آلات،دیگر شعبوں میں تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے۔
نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ایک سال میں ہماری سرمایہ کاری میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا۔