وزیر اعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا 

08:56 AM, 24 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ دہشت گردی کی حالیہ لہراورصوبائی ایپکس کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس سہ پہر تین بجے ہوگا جس میں عسکری حکام اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان، چاروں وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔

اجلاس میں دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔گزشتہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدر آمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں