ججز یہ نہ سمجھیں اسٹیبلشمنٹ کی طرف چلے گئے تو کرسی بچ جائے گی ،میڈیا بھی حکومت کے ساتھ ہے: فواد چودھری 

ججز یہ نہ سمجھیں اسٹیبلشمنٹ کی طرف چلے گئے تو کرسی بچ جائے گی ،میڈیا بھی حکومت کے ساتھ ہے: فواد چودھری 
سورس: File

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ججز صاحبان یہ نہ سمجھیں اسٹیبلشمنٹ اور دوسری طرف چلے جائیں گے اور باتیں ماننا شروع ہو جائیں گے تو آپ کی طاقت اور کرسیاں بچ جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ ججز کو ہمیشہ وکیلوں نے سپورٹ دی ہے تو آپ بچے ہیں ۔ اب بھی وکیل ہی پیچھے کھڑے ہوں گے تو آپ بچیں ورنہ آپ کا ادارہ ختم ہے ۔ نو رکنی بنچ میں وہ پانچ ججز بھی شامل ہیں جنہوں نے قاسم سوری کی رولنگ کو مسترد کر کے حکومت بننے کا موقع دیا تھا ۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص گروہ پارٹی مسلسل عدلیہ پر تنقید کر رہی ہے اورسپریم کورٹ کو متنازعہ بنایا جارہا ہے ۔  ہمیں توقع ہے کہ وکلاء آئین اور قانون کا ساتھ دیں گے ،جو جج بھی تھوڑی سی حکومت کے خلاف فیصلہ دینے کی استطاعات رکھتا ہے اس کے خلاف مہم شروع کر دی جاتی ہے اور پھر میڈیا گروپ اس کو اٹھاتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں