اسلام آباد: امریکا نےنیشنل بینک آف پاکستان پر 5 کروڑ 50لاکھ ڈالر (9 ارب 70 کروڑ روپے) جرمانہ کردیا ہے۔ یہ جرمانہ عین اس موقع پر کیا گیا جب وزیراعظم روس کے دوورے پر موجود تھے۔
امریکی فیڈرل ریزور کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان کو جرمانہ اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر کیا گیا ہے۔
@federalreserve announces $20.4 million penalty against National Bank of Pakistan, a foreign bank operating in U.S. and headquartered in Pakistan, for anti-money laundering violations: https://t.co/CCippt353H
— Federal Reserve (@federalreserve) February 24, 2022
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل ریزور منی لانڈرنگ روکنے کے حوالے سے قوانین پر عملدر آمد کرانے کے لیے پرعزم ہے ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے روس کا اس وقت دورہ کیا ہے جب روس نے یوکرائن پر حملہ کیا ہے ۔امریکی اور مغربی ممالک یوکرائن کے ساتھ اور امریکا کے خلاف ہیں۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے روس کے دورے پر امریکا ناراض ہے جس کی وجہ سے نیشنل بینک کو جرمانہ کیا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اگرچہ اس معاملے کی تحقیقات کافی عرصے سے ہو رہی تھیں لیکن عین اس مو قع پر فیصلہ آنا جب وزیر اعظم کی پیوٹن سے ملاقات جاری تھی یہ ظاہر کرتا ہے کہ کہیں نہ کہیں اس معاملے کا وزیر اعظم کے دورے سے تعلق ہے۔