تحریک عدم اعتماد :ترین گروپ کے سینئر رہنما کا موقف بھی سامنے آگیا 

08:54 PM, 24 Feb, 2022

لاہور :اس وقت پاکستان کی سیاست میں جہاں تحریک عدم اعتماد کا شور شرابا ہے ،ہر سیاسی جماعت ایک دوسرے سے رابطے میں ہے ،اپوزیشن پارٹیاں نمبر گیمز پورے کرنے میں مصروف ہیں ایسے میں جہانگیر ترین گروپ کا بھی موقف سامنے آگیا ہے ۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر تمام آپشن کھلے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سے پہلے بھی ملاقات کی تھی اب بھی تیارہیں ۔

جہانگیر ترین گروپ کے سرکردہ رہنما راجہ ریاض نے مزید کہا  وزیر اعظم کے سامنے پہلے بھی تحفظات رکھے تھے اب بھی رکھیں گے،انہوں نے کہا تحریک عدم اعتماد آئے گی تو ہمارا گروپ  اپنا فیصلہ کرے گا۔

مزیدخبریں