انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روس کا حملہ ناقابل قبول ہے۔روس نے منسک معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
یوکرائن پر روسی حملے کے بعد صدر ایردوان کی سربراہی میں دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکی یوکرائن کے سیاسی اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔
دریں اثنا ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے یوکرائنی ہم منصب کو فون کیا ہے اور کہا ہے کہ ترکی روسی حملے کے خلاف یوکرائنی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے اور روسی جارحیت کو مسترد کرتا ہے۔