سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیر ستان میں کامیاب آپریشن ،6 خطرناک دہشتگرد مارے گئے 

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیر ستان میں کامیاب آپریشن ،6 خطرناک دہشتگرد مارے گئے 

پشاور:سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان کے کامیاب آپریشن میں 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ،دہشگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود سمیت سب مشین گنز ،دستی بم اور ہینڈ مائنز بھی برآمد کیے گئے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے مارے جانے والے دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ،  دہشتگرد اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔


مارے جانیوالے دہشتگردوں میں محمد علی،مطیع اللہ،محمد عمر،اختر حسین ، شیر اور وسیم شامل ہیں،سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے سمباز میں کاروائی کی ،آئی ایس پی آر کے  مطابق  فورسز نےکالعدم ٹی ٹی پی کےدہشت گردوں کوپکڑنے کیلئے آپریشن کیا۔