روسی حملے کے بعد سینکڑوں پاکستانی طلبہ اور شہری کیف میں پھنس گئے 

روسی حملے کے بعد سینکڑوں پاکستانی طلبہ اور شہری کیف میں پھنس گئے 
سورس: File

کیف : روس کے یوکرائن پر حملے کے بعد سینکڑوں پاکستانی طالب علم اور شہری یوکرائنی دار الحکومت کیف میں پھنس گئے ہیں جس کے بعد سفارتخانہ پاکستان نے طلبا اور شہریوں کو کیف چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق یوکرائن میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے جاری ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ یوکرائن کی فضائی حدود بند کردی گئی ہیں ۔ 

سفارتخانے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ  ان طلبہ کے ساتھ رابطے میں ہیں جنہوں نے ہماری ہدایت کے باوجود کیف نہیں چھوڑا ۔اب ان طلبہ کو کہاہے کہ وہ یوکرائن کے شہر ترنوپل چلے جائیں  وہاں حالات کو دیکھتے ہوئے ان کے انخلا کا بندوبست کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں