روس یوکرین جنگ ،چین کا پہلا تباہ کن ردعمل ۔۔۔

05:08 PM, 24 Feb, 2022

بیجنگ:روس یوکرین جنگ میں چین کا پہلا ردعمل بھی سامنے آگیا اور بتا دیا کہ وہ اس جنگ میں کس طرف کھڑا ہے ،چین نے یوکرین میں افراتفری کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرا دیا ۔

چینی وزارت خارجہ نے روس یوکرین جنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں افرا تفری کا ذمہ دار خود امریکہ ہے ،اگر امریکہ اس پورے معاملے کو ہوا نہ دیتا اور جس طرح یوکرین پہلے پر امن طریقے سے رہ رہا تھا وہ سب ٹھیک تھا لیکن امریکہ نے جان بوجھ کر نیٹو افواج کی یوکرین میں تعیناتی کا اعلان کر کے اور یوکرین کو نیٹو اتحاد میں شامل کرنے کی خبر دیکر اس پورے معاملے کو بگاڑ دیا ۔

چین کا مزید کہنا ہے یوکرین روس تنازع کو بات چیت سے حل کرنا ہوگا ،چین نے نہ صرف اس مسئلہ کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا بلکہ چین نے امریکہ کی جانب سے روس پر لگائی گئی پابندیوں کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا ایک طرف امریکہ مذاکرات کی بات کرتا ہے اور دوسری طرف مخالف ملک یوکرین کو اسلحہ بھی فراہم کر ہا ہے ،چین نے اور یوکرین کو اسلحے کی فراہمی  کی بھی مذمت کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یوکرین میں افراتفری کا ذمہ دار امریکا  ہے،امریکا ہی نے کشیدگی کو ہوا دی اور جنگ کے خطرات کو بھڑکایا۔

واضح رہے اس وقت یوکرین روس جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے اور روسی صدر پیوٹن نے عالمی برادری کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر روس یوکرین جنگ میں کسی بھی دوسرے ملک نے کودنے کی کوشش کی تو اسے بھی بھیانک تنائج بھگتنا پڑینگے ۔

مزیدخبریں