روس کا یوکرائن پر حملہ ، اب تک کی صورتحال کی تصویری جھلکیاں

روس کا یوکرائن پر حملہ ، اب تک کی صورتحال کی تصویری جھلکیاں

کیف : روس کےیوکرائن پر حملے جاری ہیں جس سے 40 یوکرائنی شہری ہلاک ہوگئے ہیں ۔ یوکرائنی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرائن نے 50 روسی فوجی مار دیے ہیں جبکہ 6 روسی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر بھی تباہ کیا۔ روسی حملے کے بعد یوکرائنی شہریوں نے محفوظ جگہوں پر منتقلی شروع کردی ہے ۔ شہریوں کے دار الحکومت کیف چھوڑنے کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے خارجی راستوں پر میلوں لمبی گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

حملے کے بعد یوکرائن میں مارشل لا نافذ کردیا گیا ۔فوج کا کہنا ہے کہ ہم اپنے شہریوں کا دفاع کریں گے۔ روسی حملے کی دنیا بھر سے مذمتیں کی جارہی ہیں ۔ امریکا اور یورپ نے روس پر پابندیاں لگادی ہیں۔ اقوام متحدہ ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر عالمی تنظمیوں نے روس سے حملے فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حملے کے بعد کیا کچھ ہوا آئیے تصاویر میں دیکھتے ہیں۔ 

  • روسی فوجی ٹرک یوکرائن میں داخل ہو رہے ہیں۔
  • روسی فوجی سرحدی علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں
  • شہری یوکرائن چھوڑنے کے لیے پریشان ہیں اور اپنے سامان سمیت سڑکوں پر آگئے ہیں۔
  • ماسکو: روسی وزارت دفاع کے ترجمان میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں۔
  • یوکرائنی خواتین  فوجی  مورچے میں الرٹ بیٹھی ہیں۔
  • شہریوں کی طرف سےیوکرائنی دار الحکومت کیف چھوڑنے کیلئے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہیں۔
  • یوکرائنی دار الحکومت کیف چھوڑنے کے لیے بسوں کے اڈوں پر شہریوں کا رش

روسی فوجی ایک سٹور سے اشیائے ضروریہ خرید رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں