انقرہ :روس یوکرین جنگ میں جہاںاس وقت حالات کشیدہ سے کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں وہیں یوکرین نے ترکی سے مدد مانگتے ہوئے کہا کہ وہ روس کے جنگی جہازوں کیلئے فضائی اور آبی گزرگاہیں بند کر دے ۔
ترکی میں تعینا ت یوکرین کے سفیر نے انقرہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یوکرین نے ترکی سے آبنائے باسفورس اور در ادانیال کی آبی گزرگاہوں سے روسی بحری جنگی جہازوں اور فائٹر طیاروں کو روکنے کے لیے فضائی حدود بھی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یوکرینی سفیرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس امید سے ترکی سے مدد طلب کر رہے ہیں کہ وہ روسی جارحیت کو روکنے میں یوکرینی عوام کی مدد ضرور کرینگے ۔