ازبک سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات

02:42 PM, 24 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ازبک سفیر ایبک عارف عثمانوف نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ ملاقات کی۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ازبکستان کے سفیر کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو اہمیت دینے کیساتھ ساتھ ازبکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو بھی اہمیت دیتا ہے۔ 

مزیدخبریں