ماسکو: وزیر اعظم عمران خان نے دورہ روس کے دوران دوسری جنگ عظیم میں ہلاک فوجیوں کی یادگار پر حاضری دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر روس میں موجود ہیں جہاں یادگار کریملن پہنچے، وزیراعظم کو اس موقع پر سلامی دی گئی اور پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایاگیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ماسکو میں Tomb of the Unknown Soldier پر پھول چڑھائے۔ pic.twitter.com/8doo99UnN0
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 24, 2022
وزیر اعظم عمران خان دوسری جنگ عظیم میں جاں بحق ہونے والے سپاہیوں کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔روسی فوج کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان کی روسی صدر سے ون آن ون اہم ملاقات بھی شیڈول ہے جو کہ تین گھنٹے تک جاری رہے گی۔
وزیراعظم دورہ روس مکمل کرنے کے بعد آج رات وطن واپسی کیلئے روانہ ہو نگے۔