یو کرین پر حملہ،عالمی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار، سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی

 یو کرین پر حملہ،عالمی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار، سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی

لندن:  روس کے یوکرین پر حملے کرتے ہی ایشیا اور  عالمی سٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رحجان ہےجبکہ سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس کو کھلتے ساتھ ہی مندی کا سامنا رہا۔ چین، بھارت، کوریا، سنگاپور، ہانگ کانگ اور جاپان کی سٹاک مارکیٹس ساڑھے تین فیصد تک نیچے آگئیں۔ جبکہ پاکستان اسٹاک ایکچینج میں بھی 100 انڈیکس میں 750 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب روس کے یوکرین پر حملے کے فوری بعد سے خام  تیل کی قیمت میں بھی غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ۔ برینٹ کروڈ  آئل 8 سال بعد 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرکے 101 ڈالر 30 سینٹ تک پہنچ گیا۔ امریکی خام تیل 4اعشاریہ 6 فیصد اضافے سے 96 ڈالر 30 سینٹ پر جا پہنچا۔ جبکہ سوناایک اعشاریہ 6 فیصد اضافے سے 1941 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

روس اور یوکرین کی کرنسی ویلیو کو بھی جنگ کے آغاز کے بعد شدید دھچکا لگا ، روسی کرنسی ساڑھے تین فیصد نیچے آ گری اور  ایک امریکی ڈالر 86 روسی روبیل کے برابر ہو گیا جبکہ یوکرین کی کرنسی بھی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

مصنف کے بارے میں