لاہور: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے بلے باز ٹریوس ہیڈ نے دورہ پاکستان کو اپنے کیرئیر کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یقینا اس دورے کے دوران ہم محفوظ ہاتھوں میں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریوس ہیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ مختلف کنڈیشنز اور تماشائیوں کی موجودگی کے باعث پاکستان کا دورہ چیلنجنگ ہو گا اور ابھی یہ کہنا بھی قبل از وقت ہے کہ وہاں کن کنڈیشنز کا سامنا کرنے کو ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں البتہ تماشائیوں سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن یہ ضرور جانتا ہوں کہ دورہ پاکستان کے دوران ہم محفوظ ہاتھوں میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی اور اس دوران تین ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔
ٹریوس ہیڈ نے دورہ پاکستان اپنے کیرئیر کیلئے اہم قرار دیدیا
12:57 PM, 24 Feb, 2022