روس، یوکرین جنگ میں جیت کس کی ہوگی؟ بڑی پیشگوئی

12:44 PM, 24 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: بھارتی اداکار  اور  فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے روس اور یوکرین کی جنگ پر بھی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار کمال راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متعدد ٹوئٹس کیے جن میں نہ صرف روس اور یوکرین کی حالیہ کشیدگی اور جنگ کی صورتحال پر تبصرہ کیا بلکہ بڑی پیشگوئی بھی کر دی۔

راشد خان نے ٹوئٹر پر اپنی پیشگوئی میں کہا کہ روس یوکرین پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلے گا اور  دنیا کچھ نہیں کرسکے گی۔

ایک اور ٹوئٹ میں کمال راشد نے کہا کہ روس اور یوکرین کے لوگ  ثقافت،خوراک، مذہب اور  یہاں تک کے رنگ و نسل میں بھی ایک جیسے ہیں لیکن پھر بھی حالتِ جنگ میں ہیں۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ لڑنا انسانی فطرت میں شامل ہے۔

مزیدخبریں