لاہور: پاکستان کے نامور گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی صاحبزادی لاریب عطا کو 94ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈ 2022 اور بافٹا ایوارڈز 2022 کی بیسٹ ویژول افیکٹس کی کٹیگری کیلئے نامزد ہو گئی ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق لاریب عطا کی آسکر ایوارڈ ز کیلئے نامزدگی جمیز بانڈ کی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کیلئے ہوئی ہے جبکہ فلم نے بافٹا ایوارڈ کے لیے بھی مختلف کٹیگریز میں نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ لا ریب عطا کا شمار ہالی ووڈ کی کم عمر ترین ویڈیو افیکٹس آرٹسٹس اینڈ ڈیجیٹل کمپوزیٹرز میں ہوتا ہے ، انہوں نے 2006 میں ہالی ووڈ میں محض 19 سال کی عمر میں وی ایف ایکس آرٹسٹ کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔
Congratulations to these nominees for Visual Effects! #Oscars pic.twitter.com/hIyzDUFwij
— The Academy (@TheAcademy) February 8, 2022
لاریب عطا نے اپنی کامیابی پر بات کرتے ہوئے ہالی ووڈ فلم کی نامزدگی کو اپنے لیے بڑا اعزاز قرار دیا ۔ انہوں نے اپنے بھائی سانول اور والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی اور آگے بڑھنے کی قوت فراہم کی۔