پی ایس ایل 6، فائنل اور پلے آف میچز میں شائقین کو آنے کی اجازت مل گئی

11:37 PM, 24 Feb, 2021

لاہور: پاکستان سپر لیگ میں مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ فائنل اور پلے آف میچ میں سو فیصد شائقین سٹیڈیم کا رُخ کر سکیں گے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پی ایس ایل کے کراچی میں ہونے والے میچز میں این سی او سی نے 50 فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دے دی۔ ابتدائی طور پر بیس فی صد لوگوں کو میچ دیکھنے کی اجازت مل سکی تھی۔ سپر لیگ کے پلے آف اور فائنل میچ کے لیے 100 فیصد تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ این سی او سی کی نئی اجازت پر جمعہ سے عمل درآمد کیلئے کوشاں ہے۔

این سی او سی کی اجازت کے بعد ٹکٹوں کی مزید فروخت کیلئے طریقہ کار بنایا جائے گا، جمعے کو شیڈول میچز کے ٹکٹس جمعرات کو کس طرح فروخت کرنے ہیں اس پر غور کیا جارہا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق سینما ہالز، مزارات اور ان ڈور شادیوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔ 

مزیدخبریں