سینیٹ انتخابات 2018 ویڈیو اسکینڈل، ویڈیو میں نظر آنے والے ارکان اسمبلی کو نوٹسز جاری

08:19 PM, 24 Feb, 2021

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات 2018 کے ویڈیو اسکینڈل پر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ویڈیو میں نظر آنے والے ارکانِ اسمبلی کو نوٹسز جاری کر دیے گئے۔

وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء شیریں مزاری، فواد چوہدری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے ممبران اسمبلی کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ اراکین اسمبلی 7 دن میں پیش ہوکر مؤقف دیں۔ کمیٹی نے کم ووٹوں کے باوجود سینیٹر منتخب ہونے والے سینیٹرز کو بھی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق روبینہ خالد، بہرہ مند تنگی، دلاور خان اور مشتاق احمد خان بھی کمیٹی کو وضاحت دیں گے۔ اجلاس میں کہ گیا کہ اراکین اسمبلی سے سوال کیا جائے گا کہ پارٹی ووٹ نہ ہونے کے باوجود وہ سینیٹر کیسے منتخب ہوئے۔ 

مزیدخبریں