اسلام آباد : گیلپ کی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کی تاجر برادری نے تحریک انصاف کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اسے ایک معیشت دوست حکومت قرار د یا ہے۔
گیلپ پاکستان نے 400 سے زائد کاروباری شعبوں سے متعلق اپنی تازہ سروے رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 50 فیصد تاجر عالمی وبا کے موقع پر ریلیف پہنچانے پر تحریک انصاف کی حکومت سے مطمئن ہیں ٗ 37 فیصد تاجر غیر مطمئن رہے جبکہ 13فیصد نے اپنی رائے کا اظہار نہ کیا۔ تحریک انصاف کی حکومت سے سب سے زیادہ مطمئن مینو فیکچرنگ سے تعلق رکھنے والے 61 فیصد تاجروں نے کیا۔
سروے میں 32 فیصد تاجروں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر مہنگائی پر کنٹرول کرنا چاہیے۔جبکہ 8 فیصد تاجروں نے اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ حکومت کی پالیسی میں عدم تسلسل ہے جس کو درست کرنا چاہیے۔7 فیصد تاجروں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس کے مسائل حل کرنے چاہیں تاکہ تاجروں کو کاروبار میں مزید آسانی مل سکے۔
( بشکریہ نئی بات )