پنجاب حکومت کااسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی جانچنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال 

04:15 PM, 24 Feb, 2021

لاہور : پنجاب حکومت نے اسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی جانچنے کے لیے بلاآخر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا سہارا لے لیا ہے ۔

 

ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب آفس نے پنجاب انفارمیشن  ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے اسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی اور آن سپاٹ پرفارمنس پرکھنے کے لیے نئی ایپ متعارف کروائی ہے ۔

نئی ایپ کے ذریعے افسران کی کارکردگی کا جائزہ ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ ، اراضی سینٹرز کے معائنے ، لینڈ ریونیوکلیکشن اور پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول شکایات کی بنیاد پر لیا جائیگا۔ 

اس حوالے سے ایڈیشنل  چیف سیکریٹری پنجاب ارم بخاری کا کہناہے کہ پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد لی جارہی ہے ۔ آفیسرز جتنی زیادہ  معلومات ڈالیں گے اتنا ان کی کارکردگی کو جانچنا آسان ہوجائیگا۔ 

اسٹنٹ کمشنرز کے مطابق اس ایپ سے عوام الناس کے مسائل مزید بہتر طریقے سے حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ اسٹنٹ کمشنر منچن آباد محمد اکمل کا کہناہے کہ اسٹنٹ کمشنر کی پوسٹ فیلڈ آپریشن سے متعلق ہے جس کا مقصد عوام الناس کے مسائل کو سمجھنا اور ان کو حل کرنا ہے ۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب ارم بخاری کا کہناہے کہ ایپ میں موجود پرفارمنس انڈیکٹررز کے ذریعے بہترین کارکردگی کی بنیاد ٹرانسفر پوسٹنگ بھی کی جاسکے گی ۔ 

ان کا مزید کہنا ہے کہ موبائل  ایپلی کیشن کی مدد سے اسٹنٹ کمشنرز کی موومنٹ اور انتظامی معاملات کی نگرانی بھی کی جائیگی ۔ تمام تحصیلوں میں انتظامی معاملات  لینڈ ایڈمنسٹریشن اور عوام کی سہولیات کی فراہمی سے متعلق کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جائیگا۔ 

مزیدخبریں